ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات سے ناراض سرکاری ملازمین کی آواز میں ہم آواز ہوتے ہوئے ہوئے کانگریس نے کم از کم تنخواہ کی حد 25 ہزار روپے کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دہلی پردیش کانگریس کے
صدر اجے ماکن کی قیادت میں پارٹی نے آج سرکاری ملازمین کی حمایت میں جنتر منتر پر دھرنا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس سرکاری ملازمین کے ساتھ ہے اور ان کی لڑائی میں کندھے سے کندھا ملا کر جدوجہد کرے گی